میاں چنوں: ٹرالر کار پر الٹ گیا، 2 افراد جاں بحق

Published On 23 January,2024 06:46 pm

میاں چنوں: (دنیا نیوز) ٹرالر کار پر الٹنے سے 2 افراد افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا، ٹرالر کے نیچے دب جانے سے کار سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔