چنیوٹ: (دنیا نیوز) دھند کے باعث پھاٹک کراس کرتے ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی۔
افسوسناک حادثہ سرگودھا روڈ کوٹ اسماعیل پل کے قریب پیش آیا جہاں ریلوے پھاٹک کراس کرتے ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، ملت ایکسپریس ٹرین چنیوٹ سے سرگودھا کی طرف جارہی تھی، ریسکیو ٹیم نے لاش کو پولیس کے حوالے کردیا۔