نواب شاہ: پولیس وین حادثے کا شکار، 11 اہلکار زخمی

Published On 19 January,2024 06:29 pm

نواب شاہ: (دنیا نیوز) لانڈھی سٹاپ کے قریب پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی، 11 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ وین کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، وین پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ سینٹر سے واپس لارہی تھی، وین میں 30 سے زائد اہلکار سوار تھے۔

حادثے میں زخمی پولیس اہلکاروں کا تعلق کراچی سے ہے، ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پرپہنچ کر طبی امداد فراہم کی، شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔