منچن آباد: دو کاروں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے

Published On 15 January,2024 06:42 pm

منچن آباد: (دنیا نیوز) دو کاروں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ تھانہ گھمنڈ پور کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر دوسری کار سے جاٹکرائی، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، شدید زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔