پاکپتن: مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 14 January,2024 08:40 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ پاکپتن میں ساہیوال روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے کے نیتجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکت ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔