شکارپور: (دنیا نیوز) مسافر وین اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاہیجا انڈس ہائی وے پر ایس پی لاڑے سٹاپ کے قریب مسافر وین نے کار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مدئجی ہسپتال میں ایمبولینس موجود مگر ڈرائیور موجود نہیں تھا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔