جماعت اسلامی نے عام انتخابات کیلئے کراچی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

Published On 13 January,2024 02:30 am

کراچی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے کراچی کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کی تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں سے انتخابات میں اترے گی، حافظ نعیم الرحمان 2 قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی این اے 246 اور 250، صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 129 سے انتخابات لڑیں گے۔

ضلع ملیر کے این اے 229 سے ممتاز حسین، این اے 230 محمد اسلام اور این اے 231 سے عمر فاروق، ضلع کورنگی کے این اے 232 سے توفیق الدین، این اے 233 عبدالجمیل خان، این اے 234 سے اختر حسین قریشی، ضلع شرقی کے این اے 235 سے معراج الہدٰی صدیقی، این اے 236 ڈاکٹر اسامہ رضی، این اے 237 عرفان اخلاص اور این اے 238 سے سیف الدین ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔

ضلع جنوبی کے این اے 239 سے فضل الرحمان، این اے 240 سید عبدر الرشید، این اے 241 سے نوید علی بیگ، ضلع کیماڑی کے این اے 242 سے مولانا فضل احد، این اے 243 شیراز خان جدون، ضلع غربی کے این اے 244 سے عرفان احمد، این اے 245 حاجی محمد اسحاق اور این اے 246 سے حافظ نعیم الرحمان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ضلع وسطی کے حلقہ این اے 247 سے منعم ظفر، این اے 248 محمد بابر خان، این اے 249 مسلم پرویز اور این اے 250 سے بھی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان امیدوار ہوں گے۔