لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 میں بھرپور حمایت کریں گے۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 12, 2024
انہوں نے کہا کہ این اے 127 میں بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں بھرپور جلسہ کریں گے، پیپلز پارٹی کے لئے ہماری حمایت اس حلقے میں نظر آئے گی۔
خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری مخالفت صرف ن لیگ سے ہے، ن لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہماری ملزم ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ابھی تک نہیں ہوا، شہداء کے ورثا کو انصاف ملنا چاہئے۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 12, 2024
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں، آج وہ ہمارے دفتر آئے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمارے موقف کی حمایت کی۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 17 جون 2014ء سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمیشہ اصولی موقف اختیار کیا ہے، ہم انتقام کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی ہم نے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی مدد کی تھی۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 12, 2024