دولت پور: کار اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

Published On 21 January,2024 06:48 pm

دولت پور:(دنیا نیوز) کار اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر کریم آباد سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تزیر فتار کار اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار سوار شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی سے خیر پور جارہے تھے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال قاضی احمد منتقل کردیا گیا۔