قصور: دھند کے باعث ٹرک سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے جاٹکرایا، 3 افراد جاں بحق

Published On 19 January,2024 11:49 pm

قصور: (دنیا نیوز) دھند کے باعث ایک اور حادثہ، تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرایا۔

افسوسناک حادثہ پتوکی میں کچہری روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے جاٹکرایا، حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیہون شریف: ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔