بدین: خوفناک ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، 4 افراد زخمی

Published On 20 January,2024 12:21 pm

بدین: (دنیا نیوز) تھرکول شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل اور پک اپ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ بیٹے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص کی شناخت میاں عرس ملاح اور بیوی مریم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بیٹے جاوید کی حالت تشویشناک ہے جس کو حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے ۔