کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری صوبے میں صحت سہولت کارڈ کیلئے متحرک ہو گئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبے میں صحت سہولت کارڈ متعارف کرانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ سے رابطہ کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک بھرمیں 2016ء سے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جس میں ابھی تک یہ سہولت مہیا نہیں کی گئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ سندھ کے لوگ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنر اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، آرڈیننس جاری کرنا پڑا تو کروں گا۔
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) January 19, 2024