شکار پور: تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، طالبعلم جاں بحق

Published On 22 January,2024 06:16 pm

شکار پور: (دنیا نیوز) خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر شکارپور کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پرسوار طالبعلم سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائے، حادثے میں ایک طالبعلم موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے طالبعلم کی لاش اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔