اپر کوہستان : مزدور لے جانے والی گاڑی کو حادثہ ،3 افراد جاں بحق

Published On 24 January,2024 08:47 am

لوئرکوہستان: (دنیانیوز) اپرکوہستان میں مزدور لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک حادثہ اچھاڑ نالہ کے مقام پر پیش آیا ، حادثے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داسو منتقل کردیا گیاہے ۔