بدین: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 4 افراد جاں بحق

Published On 25 January,2024 05:59 pm

بدین: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بدین کے نواحی علاقے تلہار میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونیوالوں میں نعمان ملاح، واحد ملاح، معشوق جونیجو اور شہزاد قمبرانی شامل ہیں، لاشوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ 




Recommended Articles