خضدار: مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

Published On 02 February,2024 05:43 pm

خضدار: (دنیا نیوز) مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر سمان ایریا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو خصدار ٹراما سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔