اسلام آباد: (دنیا نیوز) این ایچ اے نے اسلام آباد، مظفر آباد شاہراہ پر حادثات سے بچاؤ کیلئے اہم اقدامات کر لیے۔
این ایچ اے نے اسلام آباد، مری ایکسپریس وے پر جدید ایکسیڈنٹ بیریئرز نصب کر دیئے، ترجمان کے مطابق جدید لچکدار رکاوٹیں گاڑیوں کو سڑک پر حادثات سے بچاؤ میں معاون ہیں۔
ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ حادثات سے حفاظت کی رکاوٹیں مستقبل میں موٹرویز پر بھی لگائی جائیں گی، پشاور، اسلام آباد موٹر وے پر بھی کئی جگہوں پر ایکسیڈنٹ بیریئرز لگائے جائیں گے۔
این ایچ اے ترجمان کے مطابق کلرکہار سالٹ رینج پر ایکسیڈنٹ بیریئرز لگانے کا مرحلہ عنقریب پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔