اسلام آباد میں طوفانی بارش و ژالہ باری، سڑکیں سفید ہو گئیں

Published On 31 January,2024 10:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش و ژالہ باری ہوئی جس سے سڑکوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی نا اہلی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  — Dr. Hassam Shah (@TheHassamShah) January 31, 2024