قائدآباد: تیز رفتار ڈالہ ڈمپر سے جاٹکرایا، 3 افراد جاں بحق

Published On 04 February,2024 10:17 pm

قائد آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈالے اور ڈمپر میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ نور پور روڈ پر ڈیرہ چننوالا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈالہ ڈمپر سے جاٹکرایا، حادثے میں ڈالے میں سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے افراد این اے 88 سے آزاد امیدوار ہارون احمد بندیال کی الیکشن کمپین سے واپس کیمپ میں جا رہے تھے۔