دینہ: (دنیانیوز) جہلم کی تحصیل دینہ میں موٹر سائیکل گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں چارسالہ بچی اور اس کے والد جان کی بازی ہار گئے۔
افسوس ناک حادثہ قلعہ روہتاس روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل بریک فیل ہونے پر گہری کھائی میں گرگئی ، موٹرسائیکل سوار چار سالہ بچی اور والد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ والدہ اور سات سالہ بچی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ منتقل کر دیا ۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ اسماء اور والد عابد شامل ہیں جبکہ سات سالہ مریم اور والدہ عاصمہ شدید زخمی ہیں، حادثے کا شکار ہونیوالے خاندان کا تعلق ڈومیلی کے نواحی علاقہ تھلہ میرا سے ہے۔