سیہون شریف: مسافر کوچ اور ویگو ڈالے میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 02 February,2024 10:42 pm

سیہون شریف: (دنیا نیوز) تیز رفتار مسافر کوچ اور ویگو ڈالے میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ آمری پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں منتقل کردیا گیا، زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔