لاہور: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے دھرم پورہ چوک میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔