اوکاڑہ: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 07 February,2024 09:15 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ اوکاڑہ میں پاکپتن روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔