گوادر: (دنیا نیوز) گوادر شہر اور ملحقہ علاقوں میں پچھلے کئی گھنٹوں سے بارش جاری ہے۔
بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے زیرآب آگئے جس سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، شہر میں پرانی آبادی سمیت مختلف علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے۔
بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے، موسلادھار بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور بارش کی مزید پیشگوئی بھی کی جا رہی ہے۔