ملک کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

Published On 22 February,2024 06:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 8، پنجاب میں مری 4، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مری میں 0.5 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی14، کالام منفی 13، استور منفی 9، سکردو منفی 6، گوپس منفی 5، مالم جبہ، بگروٹ، ہنزہ منفی 4، راولاکوٹ، چترال، دیر منفی 3، مری اور گلگت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔