24 گھنٹے میں تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش و برفباری کا امکان

Published On 16 February,2024 10:59 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 9، سکردو منفی 06، کالام، استورمنفی 5، گوپس منفی 4، قلات، بگروٹ، گلگت منفی 3، سرینگر اور ہنزہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔