آئندہ 24 گھنٹے میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 13 February,2024 08:57 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا، تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں گوادر 17، جیوانی7 اور پسنی میں 4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 9 ، سکردو، کالام منفی 7 ، گوپس ، استور منفی 5، بگروٹ منفی 4، سرینگر، گلگت اور ہنزہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔