لاہور: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
کراچی میں نرسری، آئی آئی چند ریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، صدر اور ایم اے جناح روڈ اور شاہین کمپلیکس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ اس کے علاوہ کاٹھور، گڈاپ اور ملیر میں بھی بادل برسے۔
آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 4 سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے شہر زیارت میں ہلکی برفباری ریکار ڈ کی گئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔