لاہور اور گردونواح میں ہلکی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

Published On 03 February,2024 05:40 am

لاہور (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بادل برسے۔

کاہنہ، قصور، پتوکی، مریدکے اور شیخوپورہ میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بادل برسنے کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا، حالیہ دنوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔