ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد، ایوبیہ، نتھیاگلی، ڈونگا گلی، چھانگلہ اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔
ریسکیو ایبٹ آباد کے مطابق برفباری کے باعث متعدد سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں، برفباری کی وجہ سے پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث سڑک پر پھسلن کا خطرہ ہے، شہری دوران سفر محتاط طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔
دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری کی وجہ سے سیاح گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں، صرف لائسنس یافتہ ڈرائیور کو داخلے کی اجازت ہے، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ گاڑی کے شیشے مکمل بند نہ رکھیں، سیاح غلط پارکنگ سے بھی اجتناب کریں۔