بلاول کا گوادر میں بارش سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش

Published On 27 February,2024 11:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلسل برسات کی وجہ سے گوادر میں ہنگامی صورت حال پیدا ہو چکی ہے، گوادر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال ہنگامی امدادی اقدامات کی متقاضی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں کئی گھنٹے سے بارش جاری، مختلف علاقے مکمل ڈوب گئے، ہنگامی صورتحال

انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے گوادر کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے مصیبت میں پھنسے گوادر کے شہریوں کی مدد کریں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ گوادر کے شہریوں کی مدد کے لئے فوری اقدامات کرے۔