اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بیل آؤٹ پیکیج سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام پر زور دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خط کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط میں کیا لکھا، مندرجات سامنے آ گئے
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کچھ دیر میں پریس کانفرنس کر کے پالیسی بیان دیں گے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔