شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد جہنم واصل

Published On 28 February,2024 09:54 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے، دہشت گردوں سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔