شہر قائد میں جمعہ کی صبح سے ہفتے کی درمیانی شب تک بارش کا امکان

Published On 29 February,2024 05:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں جمعہ صبح سے ہفتے کی درمیانی شب تک بارش کا امکان ہے۔

شہرمیں جمعہ کی صبح سے وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش متوقع ہے، ملیر، ایئرپورٹ، گلشن حدید، سٹیل ٹاؤن اور گڈاپ میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، شہر کے مضافات میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں ژالہ باری کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے، بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ہے، بارش کے پیش نظر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔