شہر قائد میں کہیں ہلکی اور تیز بارش،ٹھنڈی ہواؤں کا راج

Published On 14 April,2024 11:04 am

کراچی:(رطابہ عروس) شہرقائد میں موسم ابر آلود ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں ٹھنڈی و تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں یونیورسٹی روڈ،صفورہ، سکیم 33 میں ہلکی بارش، میٹروول، گلشن جمال، کلفٹن میں بوندا باندی ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج بارش کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے، 15 اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ،سردارسرفراز آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کاامکان ہے ، دوسرامغربی ہواؤں کاسلسلہ 17اپریل کوداخل ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ دوسرےسسٹم میں ہوائیں بلوچستان کےساحلی علاقوں سےکراچی میں داخل ہوں گی،18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اوردرجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے،شہر کا فضائی معیار پھر خراب، آلودہ ترین شہروں میں کراچی14 نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس میں آلودہ زرات کی مقدار 111 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔