کراچی میں تیز بارش کا سپیل ختم ، محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار جاری

Published On 01 March,2024 10:56 pm

کراچی:( دنیا نیور) کراچی میں تیز بارش کا سپیل تقریباًختم ہو چکا ہے، ہلکی بارش اور بوندا باندی صبح تک جاری رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بارش کےاعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سےزیادہ بارش قائدآبادمیں 45.5 ملی میٹر ہوئی، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 40.5ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورنگی میں 39.3 ملی میٹر کیماڑی میں31 ملی میٹر سرجانی ٹاؤن میں 30.4 ملی میٹر ، گلشن حدید میں 27 ملی میٹر ، شاہراہ فیصل میں 26 ملی میٹر،اورنگی ٹاؤن میں 24.1 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، حیدر آباد میں تیز بارش، شمالی علاقوں میں برفباری شروع، پروازیں منسوخ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 16 ملی ، پی اے ایف مسرور بیس اور ناظم آباد میں 12.5ملی میٹر،ائیرپورٹ اولڈ ایریا میں 12.3 ملی میٹر ، یونیورسٹی روڈ میں 10.3 ملی میٹر، گڈاپ میں 7.9 ملی میٹر ،ملیرہالٹ میں 6 ملی میٹر، داود چورنگی میں سب سے کم 5 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کراچی میں تیز بارش کا سپیل تقریباًختم ہو چکا ہے، ہلکی بارش اور بوندا باندی صبح تک جاری رہ سکتی ہے، اب شہر قائد میں خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔