اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے مولانا صاحب سے ووٹ کی بات نہیں قانون اور آئین کی بالادستی کی بات کی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے کام کر رہے ہیں، ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر دیگر پارٹیوں سے بات کریں گے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قوم کے سامنے ساری چیزیں رکھیں۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ملک میں جمہوری پارلیمان کا آغاز ہونا چاہئے، بانی پی ٹی آئی نے ن لیگ کے علاوہ باقی پارٹیوں سے بات کرنے کا کہا ہے، ہم قانون جوئی کی بات کریں گے۔