کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ کراچی کے علاقے سرجانی شاہ میں پیش آیا جہاں خستہ حال چھت اچانک گھر میں موجود افراد پر آ گری، ملبے تلے دب کر 12 سالہ بچہ موقع پر دم توڑ گیا جس کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والے 2 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔