اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کئے جانے کے بعد انتخابی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں صدارتی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔
صدارتی انتخاب کیلئے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کو پریذائیڈنگ آفیسرز مقرر کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق 4 مارچ کو صدارتی انتخاب کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی جبکہ 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک امیدوار کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔
صدر پاکستان بننے کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی۔
شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں کروائی جائے گی۔