پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

Published On 04 March,2024 06:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توقعات کے مطابق مخصوص نشستوں پر بھی اپنی جانبداری ثابت کر دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اسی الیکشن کمیشن نے 2018ء کے انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد ارکان جو بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوئے ان کو خصوصی نشستیں دے دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے انتخابات سے پہلے کوئی لسٹ نہیں دی گئی تھی نہ ان کا اس اسمبلی میں کوئی ممبر بنا تھا اور نہ ہی اس پارٹی نے اس صوبے میں انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ انشاء اللہ اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے اور عدالت سے اپنا حق لیں گے۔