پی ٹی آئی کا سارا الیکشن ہی ہائی جیک کر لیا گیا، سپریم کورٹ سے انصاف مانگیں گے: رانا آفتاب

Published On 04 March,2024 09:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما رانا آفتاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سارا الیکشن ہی ہائی جیک کر لیا گیا، ہم سپریم کورٹ سے انصاف مانگیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما رانا آفتاب نے دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باقی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہمارے جیسے ہوئے تھے، صرف تحریک انصاف کو سنگل آؤٹ کیا گیا۔

رانا آفتاب نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے نشانات کو تبدیل کر دیا گیا، کسی بھی پارٹی کوجوائن کرنے میں آئینی و قانونی قدغن نہیں تھی، سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ پارٹی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے انصاف کرنا تھا، یہ آر او کا الیکشن تھا، لوگ نتائج تسلیم نہیں کررہے۔