کور کمانڈرز کانفرنس نے 9 مئی کے حوالے سے بڑا کلیئر میسیج دیا: بریگیڈیئر (ر) وقار

Published On 05 March,2024 07:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) وقار خان نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس نے9 مئی کے حوالے سے بڑا کلیئر میسیج دیدیا۔

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) وقار خان نے ’’دنیا نیوز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب کسی اور نو مئی کا متحمل نہیں ہوسکتا نہ ہونے دیا جائے گا۔

بریگیڈیئر(ر) وقارخان نے کہا کہ اگر انتشار پیدا ہوگا تو کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا، عوام کا نعروں سے پیٹ نہیں بھرے گا، اب صوبوں کو ڈیلیور کرنا ہوگا، اکانومی کو درست کرنا ہوگا، فوج نے الیکشن کو پرامن بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نعرے، سیاست اپنی جگہ سب کو پاکستان کو آگے لیکر چلنا ہوگا، وزیراعظم نے کلیئر کہا اگر کوئی نومئی واقعات میں بے گناہ ہے تو اسے چھوڑ دیا جائے گا، جولوگ ملوث ہیں انہیں سزا ملنی چاہئے۔