لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ کے حتمی نام سامنے آگئے، صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، انوائرمنٹ اور محکمہ جنگلات کی وزارتیں بھی ہوں گی۔
عظمیٰ بخاری اطلاعات اور کلچر کی وزیر ہوں گی، عاشق حسین کرمانی کو محکمہ زراعت کی وزارت دی جائے گی، کاظم پیرزادہ محکمہ آبپاشی کا قلمدان سنبھالیں گے، رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن کی وزارت تفویض کی جائے گی۔
چودھری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز کی وزارت دی جائے گی، صوبائی کابینہ میں پہلی بار سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی نمائندگی دی جائے گی، رمیش سنگھ آروڑہ کو اقلیتوں کی وزارت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح طاہر خلیل سندھو ہیومن رائٹس کی وزارت سنبھالیں گے، شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرلز، خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ، خواجہ عمران نذیر کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ جبکہ ذیشان رفیق کو محکمہ بلدیات اورصہیب برتھ کو محکمہ مواصلات کی وزارت دی جائے گی۔