اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی اور سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی حکم امتناع کے باوجود صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ متنازعہ الیکشن ہے، انتخاب میں احتجاجاً ووٹ کاسٹ کریں گے، الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، تاہم یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں ہوگا۔
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اللہ کرے یہ انتخاب ملک و قوم کو آگے لے کر جائے، صدر مملکت وفاق کی علامت ہوتا ہے، سبکدوش ہونے والے صدر نے اچھی روایات قائم نہیں کیں۔
ادھر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج کے الیکشن میں نصف سے زائد ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں، آدھے سے زائد ارکان الیکشن جیت کر نہیں آئے۔