سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

Published On 14 March,2024 11:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے بارے میں درخواست دے دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، زین قریشی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔