لاہور:(دنیانیوز) پنجاب حکومت نے آج ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، حکومت پنجاب نے آج کے اجلاس میں بجٹ نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کا بجٹ 18 مارچ کو ایوان میں پیش کیا جائے گا ۔
حکومت پنجاب آج پنجاب اسمبلی میں 6 آرڈیننس ایوان میں پیش کرے گی، دی پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس 2023، دی پولیس آرڈر ترمیمی آرڈیننس 2023 پیش کئے جائیں گے۔
ایوان میں دی پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی پیش کیا جائے گا، دی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 آج کے اجلاس کے ایجنڈے پر رکھا گیا ہے ۔
پنجاب پرائس کنٹرول اشیائے ضروریہ آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا جبکہ پنجاب اسمبلی رولز 1997 کے آرڈیننس میں توسیع بھی آج کے اجلاس کا ایجنڈا ہے۔