صدر آصف علی زرداری کی شہید ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری

Published On 15 March,2024 04:48 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ گئے۔

آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی، صدر پاکستان نے نصرت بھٹو شہید مرتضی بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔

آصف علی زرداری نے فاتحہ خوانی کی، مزاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور چادریں بھی چڑھائیں۔