اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مئی تک بھی نہیں چل سکتی، حکومت نے سعودیہ عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا، یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا تو حکومت چلی جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، پاکستان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم شہبازشریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا علم نہیں۔