کراچی: (دنیا نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔
نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت جوانوں کے لواحقین اور پاک افواج سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔
شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ہماری افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور وطن کے دفاع کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔