وفاقی وزیر اویس لغاری کا قلمدان تبدیل، پاور ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا گیا

Published On 17 March,2024 04:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اویس لغاری کو پاور ڈویژن کا قلمدان دے دیا۔

کابینہ ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اویس لغاری سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے لیا گیا، اویس لغاری سے وزارت ریلوے لے کر پاور ڈویژن کا قلمدان دیا گیا۔

مصدق ملک سے پاور ڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لیا گیا، مصدق ملک اب وزیر پٹرولیم ہوں گے۔